Sunday, March 29, 2020

Khuda ko Ham Naraz Kar Bethy, Khuda ko Raazi Karna hy, Wo Jaldi Maan Jata hy

🎆🏰🌹🌷🌴🌌🏰🕋🏰🌌🌴🌷🌹🏰🎆

بہت مصروف رہتے تھے
ہواؤں پر حکومت تھی
تکبر تھا کہ طاقت تھی
بلا کی بادشاہی تھی
کوئی بم لے کر بیٹھا تھا
کسی کے پاس حکمت تھی
کوئی تسخیر کرتا تھا
کوئی تدبیر کرتا تھا
کوئی ماضی دیکھاتا تھا
کس کے ہاتھ میں فیوچر تھا
سب ہی مصروف تھے ایسے
کہ ایک ہستی بھلا بیٹھے تھے
بہت پرواز کر بیٹھے
خدا ناراض کر بیٹھے
اب اس نے منہ جو پھیرا ہے
فقط وحشت کا ڈیرہ ہے
کہ دنیا کی ہر ایک بستی 
بھیانک موت کا چہرہ ہے
خدا منہ پھیر بیٹھا ہے
اب اس کا گھر بھی خالی ہے
قہر دنیا پہ طاری ہے
ابھی بھی وقت ہے لوگو
خدا سے گڑگڑا کر
اسے راضی کرو تم
وہ جلدی مان جاتا ہے
وہ اب بھی تم کو چاہتا ہے
کہیں پھر دیر نہ ہو جاۓ
ساری زمین پلٹ جاۓ
ابھی بھی وقت ہے لوگو
وہ جلدی مان جاتا ہے
وہ جلدی مان جاتا ہے

🎆🏰🌹🌷🌴🌌🏰🕋🏰🌌🌴🌷🌹🏰🎆

Saturday, March 28, 2020

Kiyon Mayoose Hoty Ho, Corona say Darna nhi Larna hy

🎆🌹🌷🌴🌌🎇🏰🕋🏰🎇🌌🌴🌷🌹🎆

پرندے لوٹ کر آئیں گے
کیوں مایوس ہوتے ہو
نئے غنچے چٹک جائیں گے 
کیوں مایوس ہوتے ہو
طہارت اور عبادت کا نتیجہ دیکھ لو گے تم
یہ جرثومے بھی مر جائیں گے 
کیوں مایوس ہوتے ہو
طوافِ خانہ کعبہ بھی پھر ہو جائے گا جاری
یہ رخنے پھر نہیں آئیں گے
کیوں مایوس ہوتے ہو
انہی گلیوں میں ہنستے کھیلتے دیکھو گے بچوں کو
یہ سناٹے چلے جائیں گے
کیوں مایوس ہوتے ہو
گلے میں پھر نظر آئیں گے بستے، کاپیاں، قلمیں
یہ مکتب رونقیں پائیں گے
کیوں مایوس ہوتے ہو
شفا خانوں سے نکلیں گے شفا پا کر مریض غم
گلوں سے صحن بھر جائیں گے
کیوں مایوس ہوتے ہو

ان شاءاللہ تعالیٰ

🎆🌹🌷🌴🌌🎇🏰🕋🏰🎇🌌🌴🌷🌹🎆